سردی کا راج برقرار ، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

25 Jan, 2024 | 10:53 AM

Ansa Awais

سٹی42 :  جنوری کا مہینہ ختم ہونے کو ہے لیکن سردی اپنے عروج پر ،محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

 آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، کوہاٹ اور مالا کنڈ میں بھی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں رات کودھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے جبکہ مری اور گلیات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات کے مطابق بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور منگلا میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

لاہورمیں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ۔

 شہر لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد ریکارڈ کیاگیا،لاہور شہر میں ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،لاہورمیں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ،ائیرکوالٹی انڈیکس 166ریکارڈ کی گئی،آئندہ ہفتے دھند میں مزید شدت آئے گی۔

  
 

مزیدخبریں