بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب  

25 Jan, 2023 | 10:46 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی جانب سے بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی تقریب میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید، میاں ایوب، ڈاکٹر خیام حفیظ، احمد جواد رانا، علامہ یوسف اعوان سمیت دیگر نے بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  اس موقع پر رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ،شہید بے نظیر بھٹو کے بچے ہی انکے وارث اور اس ملک کا شاندار مستقبل ہیں۔

مزیدخبریں