ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی فحش ویڈیوز شیئر کرنے والے ملزم کیساتھ کیا ہوا؟

 FIA ​​arrested the accused who shared pornographic videos of children
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چائلڈ پورنوگرافی شیئر کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے دھر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کی فحش ویڈیوز شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے اہلکاروں کے مطابق ملزم کا نام سلطان محمود ہے جسےراولپنڈی سے گرفتار کیا گیاہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کے قبضے میں لیکر فرانزک کےلیے بھیجوا دیا گیا جب کہ گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر