ویب ڈیسک :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغے کے نام سے افواج پاکستا ن کو نیا تمغہ تفویض کرنے کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیا قومی تمغہ قائم کرنے کی منظوری اعزازات ایکٹ 1975 کے تحت دی ہے ، پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ افواج پاکستان، سول فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کو جغرافیائی و سیاسی حدود کے دفاع میں خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیا جائے گا۔
تمغہ عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے اور اندورنی اور بیرونی طور پر قیامِ امن کیلئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیا جائے گاافواج پاکستان کیلئے قائم کردہ نیا قومی تمغہ قیامِ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ 14 اگست 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔