ویب ڈیسک: تنخواہ اور چھٹی کے معاملے پر باورچی اور مالک کے درمیان جھگڑا ہوا جس سے تیش میں آ کر باورچی نے انوکھا انتقام لینے کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ایک پب اور ریستوران میں 25 سالہ باورچی نے مالک سےتنخواہ اور چھٹی کا مطالبہ کیا جس سے منع کرنے پر دونوں کی آپس میں منہ ماری ہوئی اور بات جھگڑے تک جاپہنچی،جھگڑے کے بعد شیف اس ریستوران سے ملازمت چھوڑ کر چلا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملازمت چھوڑ کر جانے والا شیف 2 دن بعد وہ رات کے اندھیرے میں چپکے سے واپس آیا اور کچن میں 20 کے قریب لال بیگ چھوڑ دیے، لیکن اس کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔اس حوالے سے مالک کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے وقت شیف نے اس حرکت کی دھمکی بھی دی تھی تاہم اس نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔
شعف کی جانب سے اس حرکت کے باعث ریستوران کو ایک روز کے لیے بند بھی کرنا پڑا، اس حوالے سے مالک کا کہنا ہے کہ ایک روز کے لیے ریستوران بند کرنے کی وجہ سے اسے 20 ہزار پاؤنڈز (62 لاکھ 54 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) کا نقصان اٹھانا پڑا۔
مالک نے پیسٹ کنٹرول کو طلب کیا جنہوں نے کچن کی مکمل صفائی کی۔ شیف کی اس حرکت کے بارے میں پولیس کی اطلاع بھی کیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان شیف کو 17 ماہ جیل کی سزا ہوسکتی ہے، جبکہ اس کا لائسنس بھی 2 سال کے لیے معطل کیا جاسکتا ہے۔