(ویب ڈیسک) سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت میں اضافے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
ملک میں سونے کا بھاؤ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 90 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔
10 گرام سونا ایک ہزار 115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 63 ہزار 409 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہو کر 1925 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔