ویسٹ ایشیا بیس بال کپ :انڈین ٹیم کو  بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا  

25 Jan, 2023 | 05:21 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کیلیے آنیوالی انڈین بیس بال ٹیم کو  بھارتی سیکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔

 صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر شاہ کا کہنا ہے کہ انڈین بیس بال ٹیم کے پاس پاکستانی ویزے اور این اوسی کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔انڈین بیس بال ٹیم کو واہگہ بارڈر پر 4 گھنٹے سے زائد انتِظار کے باوجود بھارتی حکومت نے تاحال کلیئرنس نہیں دی۔

 صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال نے مزید کہا کہ ہم انڈین بیس بال فیڈریشن کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ بھارتی حکام اپنی ٹیم کو جلد کلیئرنس دیدیں۔

مزیدخبریں