بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

25 Jan, 2023 | 03:35 PM

(قیصر کھوکھر) بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہوئی ہے،  متعدد سیکرٹریز اور ڈی سیز تبدیل کردیئے گئے۔ 

 ذرائع کے مطابق سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو آصف بلال لودھی کو او ایس ڈی بنادیاگیا، ندیم سرور کو ڈی جی اینٹی کرپشن کے عہدے سے ہٹا دیاگیا، محمدزمان وٹو کوڈی جی اینٹی کرپشن کااضافی چارج دیا گیاہے، سیکرٹری سوشل ویلفیئر مہر محمد حیات لک کو او ایس ڈی بنادیاگیاہے،سیکرٹری لٹریسی وجیع اللہ کنڈی کوسیکرٹری ویلفیئرکااضافی چارج دیاگیاہے۔

احمدمستجاب کرامت کو سیکرٹری ہاؤسنگ کے عہدے سے ہٹایا گیاہے، ناصرمحمودبشیر کوسیکرٹری ہاؤسنگ کا اضافی چارج دیاگیاہے، رجسٹرارکوآپریٹواسدنعیم کواوایس ڈی بنادیاگیاہے، محمداحمد کو رجسٹرارکوآپریٹو کا اضافی چارج دیا گیاہ ے، سیکرٹری معدنیات نجف اقبال کو  او ایس ڈی بنادیا گیاہے، ایڈیشنل سیکرٹری راؤ پرویز اختر کو او ایس ڈی بنا دیاگیاہے۔

سلوت سعید کو ڈی جی پی آر کا اضافی چارج دیا گیاہے،ڈی سی منڈی بہاؤالدین تسنیم علی، ڈی سی گجرات عامرشہزاد اور ڈی سی وزیرآبادنویدالاسلام ورک کو اوایس ڈی بنادیاگیا۔
 

مزیدخبریں