ویب ڈیسک: امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں حیرت انگیز طور پر تین ہزار افراد نے شرکت کی اور 1000 پیزا پیش کیے گئے۔ یہ تقریب اوکلاہوما یونیورسٹی کے ہال میں منعقد کی گئی جس میں تین ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔
اس موقع پر اینڈولینی پیزا کمپنی کے مالک مائک بوش نے بتایا کہ وہ اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے گزشتہ 8 ماہ سے جدوجہد کر رہے تھے جس کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔ اس طرح شرکا کی غیرمعمولی تعداد آگئی اور بہت جلدی میں 1000 سے زائد پیزا تیار کئے گئے۔
شام میں شروع ہونے والی دعوت میں شرط یہ تھی کہ ہرفرد پیزا کی دو سلائس کھائے اور پانی کی چھوٹی بوتل ختم کریں لیکن اسے یہ عمل 15 منٹ میں انجام دینا تھا۔ اگر 15 منٹ سے اوپر ہوجائیں تو اس کا کھانا شمار نہیں ہوگا اور مقابلے سے خارج سمجھا جائے گا۔
اس طرح کل 3357 افراد نے مقررہ وقت میں پیزا کے دو ٹکڑے کھائے اور پانی ختم کیا۔ تمام افراد ٹکٹ لے کر اس تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ اس طرح کل 40 ہزار ڈالر کے عطیات جمع ہوئے جو بیمار بچوں کے علاج پر خرچ کیے جائیں گے۔