پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

25 Jan, 2023 | 02:15 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے فواد چودھری کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا,  عمران خان نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس آج زمان پارک میں طلب کر لیا ہے، عمران خان رہنماؤں سے موجوہ صورتحال پر جوابی حکمت عملی کے لیے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں دیگر پارٹی رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں پر ردعمل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی, عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سےالیکشن میں تاخیر کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مزیدخبریں