ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون ڈے رینکنگ میں بابر کی بادشاہت برقرار، کوہلی کی تنزلی

ون ڈے رینکنگ میں بابر کی بادشاہت برقرار، کوہلی کی تنزلی
کیپشن: Baber Azam
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب رسی وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور پاکستان کے امام الحق بھی بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے شبھمن گِل دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں اور ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔

اسٹیو اسمتھ بھی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سے پہلی پوزیشن چھین کر نمبر ون بولر بن گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسرے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بنگلا دیش کے مہدی حسن تیسرے اور افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔