دارالحکومت میں 5 دن کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

25 Jan, 2023 | 01:01 PM

ویب ڈیسک:شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں سانس کی بڑھتی بیماری کے باعث 5 دن کے لیے لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کورونا کا ذکر موجود نہیں ہے اور لوگوں کو اتوار تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے شہریوں کو دن میں متعدد دفعہ بخار بھی چیک کرنے کا کہا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز لاک ڈاؤن سے قبل شہریوں کی بڑی تعداد ضروری اشیا کی خریداری اور انہیں ذخیرہ کرتی نظر آئی۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ سال ملک میں کورونا کی تصدیق کی تھی اور اسی سال اگست میں اس پر قابو پانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

مزیدخبریں