(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن ایکسچینج کمپنیز نے امریکی ڈالر پر ریٹ نہ بڑھنے پر لگایا جانے والا کیپ ہٹا دیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے مہنگا ہونے کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے، امریکی ڈالر 11 روپے 75 پیسے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 252.50 روپے پر پہنچ گیا۔
ایکسچینج کمپنیز کا اسٹیٹ بینک میں اجلاس ہوا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پریشر کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ تبدیل کردیا گیا،اجلاس میں ایکسچینج کمپنیزنے ڈالر پر کیپ بھی ہٹا دیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوکر 243 روپے کردیا گیا، اوپن کرنسی میں ڈالر 240 روپے 60 پیسے میں خریدا جائے گا جبکہ ڈالر 243 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر پر کیپ ہٹنے سے بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہوگا،جو بھی ریٹ اوپن مارکیٹ میں ہوگا اس میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔
ملک بوستان نے بتایا کہ اسٹیٹ بیک کو اجلاس میں ڈالر پر کیپ ہٹانے سے آگاہ کردیا جن ایکسچینج کمپنیز پر پابندی عائد کی گئی ہے اس پر ایک کمیٹی بنای دی گئی ، اسٹیٹ بینک کو تمام اہم امور سے آگاہ کردیا گیا۔