الیکشن کمیشن 43 پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

25 Jan, 2023 | 12:15 PM

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ان 43 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کر کے سمری الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اس سمری پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو آج ڈی نوٹی فائی کر دیا۔

قومی اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔

مزیدخبریں