ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں سے متعلق بُری خبر آگئی

سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں سے متعلق بُری خبر آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

قومی کفایت شعاری کمیٹی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی اور وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد 78 سےکم کرکے 30 کرنےکی تجویز کے حوالے سے آج اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی، قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی جائے گی۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیس مہنگی کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے روکنے اور بجلی کی قیمت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 پی آئی اے کے 67 ارب روپے کے نقصانات کم کرنے،ایچ ای سی اور سی ڈی اے کا بجٹ کم کرنے اور خسارے کا شکار سرکاری اداروں پر پبلک گورننس رولز لاگو کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے نقصانات ختم کرنے، پاسکو کے 150 ارب روپے سالانہ نقصانات کم کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کم کرنے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کٹوتی کی سفارش حتمی نہیں ہے۔