ڈالر کی نئی قیمت 250 روپے سے زائد؟

25 Jan, 2023 | 10:09 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے آج سے متفقہ طور پر ڈالر کی قیمت پر کیپ (مقررہ کردہ حد) ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 250 روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چیئرمین ملک محمد بوستان کی صدرات میں ہوا، ملک بوستان نے کہا کیپ لگانے سے ڈالر کا ریٹ کم ہونے کے بجائے الٹا بڑھ گیا، مارکیٹ میں ڈالر دستیاب ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے بلیک مارکیٹ وجود میں آگئی۔

ملک بوستان نے کہاکہ جن لوگوں کو ڈالر کی ضرورت ہوتی تھی وہ نہ ملنے کے سبب بلیک مارکیٹ میں جا رہے تھے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں جو کیپ لگایا تھا آج سے اس کو ہٹا دیں گے۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدام سے بلیک مارکیٹ والی فورسز کا مقابلہ ہوسکے گا، ڈالر ملنا شروع ہوجائے گا تو بلیک مارکیٹ ختم ہو جائے گی،  ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر کہیں سے نہیں مل رہا، رکرریمیٹنس کا جو بھی ڈالر آ رہا ہے وہ سو فیصد سٹیٹ بینک کو دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کاؤنٹر سیل ختم ہوگئی ہے۔

ملک بوستان نے کہا بلیک مارکیٹ میں دو دن میں ڈالر کا ریٹ 5 روپے بڑھا ہے، انٹر بینک اور فری مارکیٹ میں جب ریٹ کا فرق ختم ہو جائے گا تو ترسیلات بڑھیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ  تین مہینے سے بیرون ملک سے آنیوالی رقم 3 ارب ڈالر سے کم ہوکر 2 ارب ڈالر رہ گئی ہے، 20 سے 30 روپے کے فرق کے باعث حوالہ کرنے والے ڈالر باہر ہی خرید رہے ہیں۔

 

مزیدخبریں