(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار سدھیر ورما نے زہر کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے بھارتی شہر حیدرآباد میں 18 جنوری کو زہر کھالیا تھا جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے، بعدازاں سدھیر کو آبائی علاقے وشاکاپٹنم کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ اچھے کردار نہ ملنے پر ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔
خیال رہے کہ سدھیر نے 2013 میں فلم ’سیکنڈ ہینڈ‘ سے فلمی کیر ئیر کا آغاز کیا تھا اور کئی فلموں میں مرکزی کردار کیے۔