ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مودی سرکار کا گوگل اور مائیکرو سافٹ کے بھارتی سی ای اوز کیلئے بڑا اعلان

مودی سرکار کا گوگل اور مائیکرو سافٹ کے بھارتی سی ای اوز کیلئے بڑا اعلان
کیپشن: Indian CEos slected for Padma bhoshan award
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت کی حکومت نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر مختلف شعبوں میں  خدمات سرانجام دینے والے بھارتی شہریوں کیلئے سول اعزازات کا اعلان کیا ہے۔ اعزاز ات حاصل کرنے والوں میں گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی اور مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا بھی شامل ہیں۔

بھارتی حکومت نے دونوں سی ای اوز کیلئے پدما بھوشن ایوارڈ کا اعلان کیا ہے جو بھارت کا تیسرا سب سے بڑا سول اعزاز ہے۔ مجموعی طور پر بھارتی حکومت نے رواں سال 128 افراد کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے جن میں سے 34 خواتین ہیں۔
بھارتی حکومت نے چار افراد کیلئے دوسرے اعلیٰ ترین ایوارڈ پدما وی بھوشن کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف آنجہانی جنرل بپن راوت بھی شامل ہیں۔