(محمدساجد) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی سامنے آنے والی ویڈیو دیکھ کر صارفین خاموش نہ رہ سکے، شعیب اختر کو سوشل میڈیا پر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، نئی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ گاڑی پر سوار موڑ کاٹتے ہوئے گرپڑے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں ٹیم کو کئی اہم میچز میں فتح سے ہمکنار کرایا، دنیا کے بڑے بڑے بیسٹمین بھی اس کی تیزرفتار باؤلنگ سے ڈرتے تھے، سابق پیسر کی تیز باؤلنگ کا سامنا کرتے متعدد کھلاڑی زخمی بھی ہوئے، شعیب اختر کی باؤلنگ کی رفتار کےآج بھی کرکٹ شائقین اور کھلاڑی معترف ہیں۔
کرکٹ سے ہٹ شعیب اختر تفریحی سرگرمیوں سے بھی لطف اٹھاتے ہیں ایک ایسی ہی ویڈیو انہوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ صحرا میں سپورٹس کار چلارہے ہیں، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں' میڈیم نور جہاں' کی آواز میں گایا مشہور پنجابی گانابھی چل رہا ہے. شعیب اختر نے تیزرفتاری میں گاڑی کو جیسے ہی موڑنا چاہا وہ الٹ گئی جس کی وجہ سے ان کا توازن بھی کھو گیا اور دھڑام سے گرپڑے۔
بعد ازاں مسکراتے ہوئے اٹھے اور کیمرے کی طرف منہ کرکے کچھ کہا اور دوبارہ پھر گاڑی چلانا شروع کردی، صحرا میں ان کے ہمراہ اور لوگ بھی موجود ہے ہیں۔5 گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 71 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔کمنٹس سیکشن میں ملے جلے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔