ترقی کے منتظر   پولیس افسران کے لئے اچھی خبر

25 Jan, 2022 | 10:31 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)ترقی کے منتظر ڈی ایس پیز کےلئے اچھی خبر،اگلے ماہ کے آغازمیں ڈی ایس پی سے ایس پی رینک کے عہدے پر ترقی کے لئے اجلاس متوقع ہے۔
لاہورسمیت پنجاب بھر میں ترقی کے منتظرڈی ایس پیز کے ترقیاتی بورڈ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، متعلقہ برانچ نے افسران کی اے سی آرز سمیت دیگر ریکارڈ طلب کر لیاہے۔ایس پی رینک کے 7 خالی سیٹوں پر مکمل ریکارڈ اور بہتر رپورٹس کے حامل افسران کو ترقی دی جائے گی،50 سے زائد ڈی ایس پیز کے نام ترقیاتی بورڈ میں زیرغور آئیں گے۔

ڈی ایس پی سے ایس پی رینک کےلئےآخری ترقیاتی بورڈ کا اجلاس انعام غنی کی جانب سےمنعقد کروایا گیا تھا۔

مزیدخبریں