دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر

25 Jan, 2022 | 08:16 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد) کراچی اور کوئٹہ سےلاہورآنے والی مسافر ٹرینوں کاشیڈول دھند کی وجہ سے متاثر، 12 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سےلاہور آنے والی کراچی ایکسپریس3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے50 منٹ، عوام ایکسپریس 2گھنٹے 40منٹ، تیزگام ایکسپریس 2گھنٹے30منٹ، گرین لائن ایکسپریس 2گھنٹے30منٹ، قراقرم ایکسپریس2گھنٹے30منٹ، کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے  20 منٹ، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے، خیبرمیل ایکسپریس2 گھنٹے اور شاہ حسین ایکسپریس 1گھنٹہ 40 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

مزیدخبریں