ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راوی ریور اربن پروجیکٹ میں حکومت الجھ کر رہ گئی

RIVER RAVI PROJECT TIMELINE
کیپشن: RIVER RAVI PROJECT
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑ اراضی پر راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے 80 لاکھ افراد کو رہائش کی سہولتیں ملیں گی۔ اور 20 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کہنے کو اسے گیم چینجر منصوبہ قرار دیا گیالیکن فی الحال حکومت منصوبے کے پہلے مرحلے میں ہی الجھ کر رہ گئی ہے۔

 دریائے راوی کے کنارے نیا شہر بسانے کے لئےراوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔وزیراعظم عمران خان اس منصوبے کے لئےخاصے پرجوش ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ یہ منصوبہ لاہور کی بے ہنگم آبادی کا پھیلاو روکے گااور شہر کا نقشہ بدل کے رکھ دے گا۔

منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف 80 لاکھ افراد کو رہائش کی سہولتیں ملیں گی۔ بلکہ 20 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔اس کے علاوہ تین بیراج بنائے جائیں گے جہاں 85 ہزار کیوسک پانی سٹور کیا جا سکے گا۔سرسبز ماحول کے لئے 60 لاکھ پودے اور ایک وسیع جھیل بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

حکومتی منصوبہ بندی کے تناظر میں دیکھا جائے تو بظاہر اس میں بڑی کشش ہے لیکن زمینی حقائق اتنے سادہ نہیں۔ اس منصوبے کا حجم اتنا بڑا ہے کہ حکومت صرف اپنے وسائل سے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکتی۔منصوبے کی اراضی میں دریائے راوی کے دونوں اطراف کے علاقے اور جزیرہ نما حصہ شامل ہے۔

پہلا مرحلہ اراضی ایکوائر کرنے کا ہے اور حکومت اسی مسئلے میں الجھ کر رہ گئی ہے۔عدالت میں بھی وہی لوگ گئے جو اپنی جگہ سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔

بزدار سرکار کا یہ گیم چینجر منصوبہ فی الحال عدالت کے رحم و کرم پہ ہے۔حکومت کو عدالت سے اپیل میں ریلیف ملا تو بات آگے بڑھے گی۔دوسری صورت میں سب پرانی تنخواہوں پر کام کرتے رہیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer