ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک،انٹر کے امتحان میں ڈیوٹی کے لئے نئی پالیسی نافذ

 Lahore board Teachers online Registration CompulSorry
کیپشن: Teachers duties
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)تعلیمی بورڈز کی انوکھی منطق،، سکول انفارمیشن سسٹم پر رجسٹرڈ اساتذہ ہی میٹرک اور انٹر کے امتحان میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے کے اہل ہونگے، تعلیمی بورڈز نے سکولوں کو اساتذہ کا ڈیٹا سیس پر فوری آن لائن کرنے کی ہدایت کردی۔

تعلیمی بورڈ میں اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیاں ڈیجٹل سسٹم کے تحت لگائی جائیں گی۔سکول انفارمیشن سسٹم پر موجود اساتذہ ہی میٹرک اور انٹر کے امتحان میں ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں گے۔

تعلیمی بورڈ نے سکولوں کو اساتذہ کا ڈیٹا آن لائن کرنے کی ہدایت کردی ہے۔بورڈ حکام کےمطابق صرف سیس پر موجود اساتذہ ہی امتحانی ڈیوٹی کے اہل ہونگے۔

آن لائن ڈیٹا کے ساتھ اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی کے لئے اپنے ادارے سے تصدیق شدہ کاپی بھی بورڈ آفس کو فراہم کرنا ہوگی۔سکول انفارمیشن سسٹم میں نام موجود نہ ہونے پر ڈیوٹیاں نہیں لگائی جائیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer