32 کی نہیں 23 سال کی ہوئی ہوں، بختاور کی دلچسپ ویڈیو وائرل

25 Jan, 2022 | 06:31 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: اپنی 32 ویں سالگرہ پر  بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے سوشل میڈیاپر  پوسٹ کی جانے والی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو آج اپنی 32ویں سالگرہ منار رہی ہیں، زیرنظر ویڈیو میں بختاور بھٹو زرداری اپنے کیک کےسامنے کھڑی مسکرارہی ہیں۔ اتنے میں کسی کا ہاتھ نظر آتا ہے اور کیک کے اوپر لگے عمرکے ہندسوں کو 32 کردیتا ہے لیکن بختاور بھٹو ہاتھ پر چپت رسید کرکے اسے واپس 23 کردیتی ہیں۔

بختاور بھٹو کی جانب سے اپنی سالگرہ  پرپوسٹ کی جانے والی اس دل چسپ ویڈیو نے  انکے پرستاروں کادل جیت لیا ہے، ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی لمبی زندگی ، خوشیوں ، صحت اور میر حاکم علی زرداری کی طویل عمر کے لئے دعائیں کی ہیں۔

ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد اور دعاؤں سےنوازا.

مزیدخبریں