(ویب ڈیسک)پرائیوٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پرعلاج،بلوں کی جانچ کے لئے حکومت کا کمیٹی بنانے کا فیصلہ،محکمہ اسپییشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت شہریوں کا پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج جاری ہے۔پرائیویٹ ہسپتالوں نے حکومت سے علاج کے بل بھی مانگنے شروع کردئیے ہیں ۔
حکومت ہسپتالوں کے بلوں کی جانچ کے لئے کمیٹی بنارہی ہے ، جو ہیلتھ کارڈ پر کیے گئے علاج کا جائزہ لے گی ۔ حکومتی کمیٹی میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے حکام بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں یاسمین راشد کا کہناتھا کہ صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنےکے لئے جنرل ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ کائونٹر کو فعال کردیا گیا، پنجاب کے ہرشہری کے لئے قومی صحت کارڈ کےاجراء کاعمل شروع ہوچکا ہے، صحت کارڈ صرف فیملی سر براہ کو ملے گا۔
وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نےایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے کہا تھا کہ پنجاب کے 37 لاکھ 28 ہزارگھرانوں کے سربراہان کو یہ کارڈ ملےگا،فیملی کےافراد دس لاکھ روپے تک علاج کروا سکیں گے۔
صوبائی وزیرصحت کامزید کہناتھا کہ اس سال محکمہ صحت میں 25 ہزار ملازمتوں پربھرتی کے لئے اشتہار دینے جا رہے ہیں۔پندرہ ہزار ملازمتوں کا اشتہار پہلےہی دے چکےہیں۔یہ کارڈ صرف تحریک انصاف کے لئےنہیں بلکہ سب کے لئے ہے، نوازشریف کو بھی صحت کارڈ ملے گا۔