(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکار جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے ایک دوسرے کے بڑے راز فاش کردیئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں اس جوڑی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے ایک کھیل کے دوران ایک دوسرے کے متعلق کیے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔
اداکارہ حبا بخاری نے شوہر آریز احمد کے متعلق کیے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ صرف شکل سے معصوم لگتے ہیں لیکن اصل میں ایسا بلکل بھی نہیں ہے۔آریز کی سب سے بری عادت اس کا غصہ ہے جس سے سب پریشان ہے اور یہ سوتا بہت زیادہ ہے۔
حبا کا مزید کہناتھا کہ جب بھی آریز احمد کا موڈ خراب ہوتا ہے تو وہ بلکل چپ ہوجاتا ہےاور اس کے بعد وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنا موڈ خود ٹھیک کرتا ہے پھر چاہے اس میں کتنا ہی وقت کیوں نا لگ جائے۔آریز کو گھر میں ’پھمڑا‘ کہہ کر پکارا جاتا ہے کیونکہ وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔
آریز احمد کا کہناتھا کہ حبا کے لئے شادی کا رشتہ سب کچھ ہے اسکے علاوہ وہ اگر کسی بات پر ناراض ہوجائیں تو صرف 10 منٹ میں مان جاتی ہیں۔ حبا کو زیادہ غصہ نہیں آتا ہے کیونکہ وہ بہت خاموش طبعیت انسان ہے۔