ثقلین مشتاق نے پی سی بی کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

25 Jan, 2022 | 04:43 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری آف سپنر ثقلین مشتاق نے پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق نے گزشتہ برس بھی استعفیٰ دیا تھا تاہم بعد میں پھر ان کو عبوری کوچ مقرر کر دیا گیا تھا۔ذرائع کا  کہنا ہے کہ پی سی بی ثقلین مشتاق کو ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کرنے کا خواہش مند تھا مگر ان کے پی سی بی کے ساتھ مالی معاملات طے نہ ہو سکے۔ ثقلین مشتاق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو بھجوا دیاہے۔

مزیدخبریں