ترکی اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں برفانی طوفان، فلائٹ آپریشن بند بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ

25 Jan, 2022 | 04:02 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک :وسطی ایشیائی  ریاستوں  اور ترکی میں سخت سردی اور برفانی طوفان کے باعث  بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہو گیا ۔ 
خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق کرغیزستان ،ازبکستان  اور قازقستان  تینوں ملکوں کے دارالحکومت میں بجلی بند ہونے سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا  بلیک آؤٹ کا سلسلہ تینوں ملکوں کے مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے ۔
 بلیک آؤٹ کی وجہ جنوب مشرقی یورپ میں  سخت سردی مشرقی بحیرہ روم میں برفانی طوفان  بتایا جارہا ہے ۔ جس سے فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔ یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک استنبول ہوائی اڈے کو شدید برف باری کے باعث بند کرنا پڑا۔ترک حکام نے آج تمام سرکاری اداروں میں انتظامی چھٹی کا اعلان کیا۔ جبکہ استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے نجی گاڑیوں کے  سڑکوں پر جانے کی  پابندی لگا دی ہے ۔ شدید برف باری کے باعث ایتھنز میں اسکول اور ویکسینیشن سینٹرز بھی بند کردیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں