میرے کتے کو کیوں مارا? شہری نے مقدمہ درج کرادیا

25 Jan, 2022 | 03:51 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک : پشاور میں پولیس نےایک مقامی شخص کے پالتو کتے کو مارنے کے الزام میں دو افراد پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق متنی پولیس  کا کہنا ہے مدعی شاہ رحمٰن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔  دوسری طرف ذرائع کے مطابق ملزمان اور مدعی کے مابین راضی نامہ ہوچکا ہے اس واقعے میں کسی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور ملزمان نےضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے درخواست دی ہے ۔
مدعی  کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ اپنے پالتو جانور سے کھیتوں میں کھیل رہے تھے کہ ملزمان میں سے ایک نے اپنی پستول سے ان کے پالتو کتے پر بہ ارادہ قتل فائر کیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 429 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 429 جانوروں کو مارنے، زہر دینے یا اس پر تشدد کرنے کے حوالے سے ہے اس دفعہ کے تحت وہ جانور جس کی قیمت 500 روپے یا اس سے زیادہ ہو تو ملزم کو 2 سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔

مزیدخبریں