ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپٹو کرنسی فراڈ ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم۔۔ملزم کی درخواست ضمانت خارج

کرپٹو کرنسی فراڈ ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم۔۔ملزم کی درخواست ضمانت خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کرپٹو کرنسی کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کے خلاف ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم ۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے دو دو سال ریفرنس دائر نہ کرنا نیب کی مجرمانہ غفلت ہے۔ نیب ریفرنس دائر نہیں کرتا اور الزام عدالتوں پر آ جاتا ہے۔ میگا سکینڈل میں بھی تفتیش کا یہ حال ہے کہ بنیادی معلومات بھی نہیں۔کرپٹو کرنسی کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج۔

 تفصیلات کے مطابق  ‏سپریم کورٹ نے کرپٹو کرنسی کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج‏ کردی دی ۔ جسٹس قاضی امین‏ نے ریمارکس دیئے  کہ  دو ،دو سال ریفرنس دائر نہ کرنا نیب کی مجرمانہ غفلت ہے، نیب ریفرنس دائر نہیں کرتا اور الزام عدالتوں پر آ جاتا ہے۔

 جسٹس عمر عطا بندیال‏  نے استفسار کیا کہ کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن کا سنا ہے یہ کیا ہوتا ہے؟ جس  پرنیب پراسیکیوٹر‏ نے بتایاکہ شہریوں کو پیسے کے عوض ڈیجیٹل کوئن دیا جاتا ہے ۔ 

جسٹس قاضی امین‏  نے ریمارکس دیئے  کہ نیب نے ملزم کے اثاثوں کا سراغ کیوں نہیں لگایا؟  میگا  اسکینڈل میں بھی تفتیش کا یہ حال ہے کہ بنیادی معلومات بھی نہیں۔ وکیل ملزم‏ نے کہا کہ پیسے لینے کا الزام ہے کوئی رسید سامنے نہیں آئی۔  جسٹس قاضی امین‏ نے کہاکہ  رسید کے بغیر پیسہ لینا ہی تو ملزم کا اصل کمال ہے ۔ سپریم کورٹ نے نیب کو ملزم کیخلاف جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔