ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے قومی ایرلائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے۔
ایف بی آر کے مطابق ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اےکے بینکس اکاونٹ منجمد کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی ، قومی ایئرلائن نے دو سال سے فیڈرل ایکسائز کے 4.50 ارب روپے ادا کرنے تھے ۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں جن سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے اب تک ریکوری کی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے ۔