طلبا کا مستقبل خطرے میں، اہم خبر آگئی

25 Jan, 2022 | 11:08 AM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: پنجاب کے 790 کالجز میں ہزاروں اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف۔ کالجز میں اساتذہ کی آٹھ ہزار اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

 پنجاب کے 790 کالجز میں ہزاروں اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کالجز میں کالج اساتذہ کی آٹھ ہزار اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو چھ ہزار کالج اساتذہ بھرتی کرنے کی ریکوزیشن ارسال کر رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کالجز کیلئے دو ہزار اساتذہ بھرتی کر لیے ہیں۔ مذکورہ 2 ہزار اساتذہ کی بھرتی کے باوجود پنجاب میں کالج اساتذہ کی چھ ہزار اسامیاں اب بھی خالی ہیں۔ اساتذہ کی اسامیاں خالی ہونے سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں