فردوس عاشق اعوان نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالوں کی فہرست جاری کردی

25 Jan, 2021 | 11:25 PM

Shazia Bashir

عظمت مجید: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کا دوران سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے 50 ن لیگی اراکین اسمبلی کی فہرست جاری کردی۔

 فردوس عاشق اعوان  کا ہنا تھا کہ   وزیراعظم عمران خان کا منشور میں وعدہ تھا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر ملک بھر میں عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اس سلسلے میں پنجاب میں 2 کروڑ 93 لاکھ خاندانوں کو مکمل ہیلتھ کور یج  دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دسمبر 2021 تک اس منصوبے کو مکمل کرنے جا رہے ہیں۔

 صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں توانائی بحران کے معاہدوں کی ادائیگیوں کیلئے چینی کرنسی یوآن کو استعمال کرنے، راوی اربن اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد احساس ہو گیا، تحریک عدم اعتماد ہی اس حکومت کیخلاف قانونی طریقہ ہو سکتا ہے،بلاول کے بیان کو سپورٹ کرنے کے لئے آصف زرداری کو گرجنا پڑنا، لیکن وہ مایوس ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم پلس نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرائی، یہ سلسلہ بھی جاری رہے گا، مسلم لیگ ق کہ اصرار پر عثمان بزدار نے مسلم لیگ ق کو ایک نشست دینے کا گو ہیڈ دیا ہے، باقی سیٹوں کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

 

مزیدخبریں