مہلک وائرس مزید 3 قیمتی زندگیاں نگل گیا

25 Jan, 2021 | 10:29 PM

Shazia Bashir

زاہد چوہدری: کورونا وائرس کے وار جاری، مہلک وائرس مزید 3 قیمتی زندگیاں نگل گیا، 367 نئے مریضوں کی تصدیق۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں اضافہ بدستور جاری ہے، لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 3 شہری دم توڑ گئے، مزید 367 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب بھر میں کورونا کے 607 نئے کیسز اور 7 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

  کورونا وبا کے دوران لاہور میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 77568 اور اموات 1823 ہوگئی ہیں، پنجاب بھر میں مجموعی طور پر اب تک کورونا کے 154017 کیسز اور 4568 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، صوبے بھر میں کورونا وبا سے متاثرہ 138894 مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  دوسری جانب برطانیہ میں تباہی مچانے والی کورونا وائرس کی مہلک قسم نے لاہور کا بھی رخ کر لیا، حال ہی می برطانیہ سے آنے والے 24 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، برطانیہ پلٹ 2863 شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 کورونا میں مبتلا کینٹ کے رہائشی 14 برطانیہ پلٹ شہری شامل ہیں، گلبرگ ٹاون سے 3 اور داتا گنج بخش ٹاون، علامہ اقبال ٹاؤن،  عزیز بھٹی ٹاون کے 2,2 رہائشی اور نشتر ٹاون کا ایک برطانیہ پلٹ رہائشی بھی کورونا میں مبتلا پایا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ شہر میں جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے 3 شہری بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں داتا گنج بخش ٹاون، کینٹ اور نشتر ٹاون سے ایک ایک جنوبی افریقہ پلٹ شہری شامل ہے۔

مزیدخبریں