سٹی 42: سندھ ہائیکورٹ نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کے کیس میں گلوکار علی ظفر کو 15 فروری تک جواب جمع کروانے کی مہلت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گلوکار علی ظفر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار لینا علی کی وکیل نے کہا کہ علی ظفر کو اس طرح کے ٹوئٹ کرنے سے روکا جائے۔ علی ظفر اس طرح کے ٹوئٹس نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں تو درخواست واپس لے لیں گے۔ علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا ہم نے اس طرح کا کوئی ٹوئٹ کیا ہی نہیں۔ درخواست کا جائزہ لے کر جواب دیں گے۔ مارچ کی کوئی تاریخ دی جائے تاکہ جواب جمع کروائیں۔
عدالت نے کہا کہ 15 فروری تک کی مہلت دے رہے ہیں جواب جمع کروائیں۔جواب جمع نہ کرایا تو آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل کو سن کر حکم امتناع جاری کر دیں گے۔