ابرا رالحق کا 'کپتان' کو منفرد تحفہ

25 Jan, 2021 | 08:31 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:  گلوکار ابرار الحق کا نیا گانا "سن لے تو " ریلیز کردیا گیا، گانا وزیر اعظم عمران خان کو ڈیڈیکیٹ کیا گیا ہے گانے کی شاعری بیرسٹر علی نے لکھی ہے جب کہ میوزک ابرار الحق نے ہی ترتیب دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار ابرار الحق نے وزیر اعظم پاکستان کے لئے گانا سن لو تم بنا ڈالا جو آج شام ریلیز کردیا گیا۔معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لئے ایک گانا سن لے تم بنایا ہے جس کا کل ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جب کہ آج مکمل گانا آج ریلیز کردیا گیا ہے۔

گانے سن لے تم کو ابرار الحق نے خود کمپوز کیا ہے جب کہ اس کی شاعری بیرسٹر علی نے لکھی ہے۔ابرار الحق کا کہنا ہے کہ یہ گانا بھی ان کے ماضی کے گانوں کی طرح منفرد ہوگا۔

مزیدخبریں