سٹی42: لاہور پولیس نے قبضہ گروپس اور بدمعاشوں کا لائسنس ڈیٹا نادرا سے مانگ لیا، لاہور پولیس نے تین سو چھہتر بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کے شناختی کارڈ کا ڈیٹا نادرا کو بھجوایا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈز سے اسلحہ لائسنس ریکارڈ قبضے میں لیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق بدمعاشوں، قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں تین سو چھہتر افراد کا ڈیٹا قبضے میں لیا گیا ہے جس سے شناختی کارڈز پر جتنے لائسنس بنے ان کا ریکارڈ لے کر کینسل کروائے جائیں گئے۔
لاہور پولیس نے بدمعاشوں سے حاصل ہونے والے باسٹھ لائسنس کینسل کروانے کے لیے بھجوائے اسی طرح ایک سو بانوے گنز اور پسٹل فرانزک سائنس لیباریٹری کو بھجوائے گئے ہیں جن سے اس بات کا تعین کیا جا سکے گا کہ یہ اسلحہ کسی اور کرائم میں استعمال ہوا کہ نہیں۔