ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس کے مرکزی ملزم کی ضمانت منظور

25 Jan, 2021 | 08:07 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرف) ایم این ایم موٹرز کے16 ارب روپے کے سکینڈل کا معاملہ ,لاہور ہائیکورٹ میں ایم این ایم ایم موٹرز کے مرکزی ملزم محمد احمد سیال  کی درخواست ضمانت پر سماعت ، عدالت نے مرکزی ملزم محمد احمد سیال کی  درخواست ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے ملزم  محمد احمد سیال کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ملزم کی جانب سے سید مصطفی نقوی اور سید مرتضی  نقوی ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔عدالت  میں پی آئی سی کے سربراہ ڈاکٹر احمد نعمان ملزم کی  میڈیکل رپورٹ کے ساتھ پیش ہوئے۔

سید مصطفی نقوی ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم پر لوگوں سے رقوم لے کر انہیں موٹرسائیکل بائیک یا دگنی رقم دینے کے الزام میں نیب نے ریفرنس دیا ۔ملزم بیمار اور تین سال سے جیل میں ہے ۔ملزم پی آئی سی میں بھی زیر علاج رہا ۔ ڈاکٹرز ملزم  کی  دل کی سرجری کرنے کی تجویز دے چکے ہیں۔

وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت  ملزم کی میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔پی آئی سی کے ایم ایس ڈاکٹر احمد نعمان نے میڈیکل رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ ملزم انتہائی بیمار اور اسے دل کی سر جی کی ضرورت ہے ۔

نیب پراسیکیوٹر نے ملزم کی درخواست ضمانت میں مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیب تفتیش میں ملزم قصور وار ہے، ضمانت کا حقدار نہیں ۔دورکنی بنچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے دس دس لاکھ روہے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں