طلباء ڈٹ گئے

25 Jan, 2021 | 07:54 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:پڑھائی آن لائن کی ہےتوامتحان بھی آن لائن ہی دیں گے،  طلباء ڈٹ گئے۔ طلباءکی جانب سےیونیورسٹی کیمپسزمیں امتحانات کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
ملک بھر کے طلباءڈٹ گئے، کہتےہیں کہ جب پڑھائی آن لائن کی ہےتوامتحان بھی آن لائن ہی دیں گے۔ فیصل آباد میں جی سی اوراین ایف سی یونیورسٹی کےطلباءسراپااحتجاج بن گئے، طلباءنےکہاآن لائن کم پڑھایاگیاجبکہ امتحان کیلئےسلیبس بہت زیادہ دےدیاگیاہے۔ نتائج پرمنفی اثرات پڑیں گے۔
ٹیکسلاکےطلباءنےبھی یونیورسٹی کیمپسزمیں امتحانات کیخلاف احتجاج کیا۔ طلباء نےجی ٹی روڈبلاک کردیا، گاڑیوں پرپتھراؤبھی کیا۔سیکازیونیورسٹی پشاورکےطلباءکابھی یہی کہناہےکہ آن لائن کلاسزلی ہیں، امتحان بھی آن لائن ہی دیں گے۔

ادھرلاہورکی یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں امتحانات کیسےہونگے؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا جس پرطلباءشدیدپریشانی میں مبتلاہیں۔ دوسری طرف لَمزکےطلباءنےہاسٹل بندکرنےاورکلاسزکاشیڈول معطل کرنےپریونیورسٹی گیٹ کےسامنے دھرنادےدیا۔ لَمزانتظامیہ کاکہناہےکہ کوروناایس اوپیزکےتحت30فیصدطلباءہی کلاسزلیں گے۔ طلباء اوراساتذہ کی صحت اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں