ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورینٹ گروپ نے غریب افراد کا ہاتھ تھام لیا

اورینٹ گروپ نے غریب افراد کا ہاتھ تھام لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: اورینٹ گروپ نے غریب افراد کا ہاتھ تھام لیا، ازمیر ٹاؤن میں مستحق افراد کو تین وقت کا فری کھانا ملے گا، اورینٹ گروپ نے گوہر اعجاز فاونڈیشن اور دیگر اداروں کی معاونت سے کارخیر شروع کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ازمیر ٹاؤن میں مستحق افراد کیلئے فری دستر خوان سج گیا، اورینٹ گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر میاں طلعت محمود نے غنی فاونڈیشن، گوہر اعجاز فاونڈیشن، نعمت سلیم ٹرسٹ اور قرشی فاونڈیشن کے اشتراک سے ازمیر ٹاون میس میں مستحق افراد کیلئے فری کھانے کی سہولت مہیا کردی۔

 چیف ایگزیکٹیو اورینٹ گروپ میاں طلعت محمود نے اروہ میس کا دورہ کیا اور حفظان صحت کے مطابق کھانا تیار کرنے کے عمل کو سراہا، اروہ میس انچارج ارشد علی کے مطابق کورونا کے باعث کھانا پیک کر کے ساتھ دیا جاتا ہے۔

میس میں بیک وقت پانچ سو افراد کے لیے کھانا تیار کیا جاتا ہے، سپروائزر امانت علی کا کہنا  تھا کہ کھانے میں صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی سختی سے پابندی کی جاتی ہے، انتظامیہ کے مطابق مستحقین کیلئے فری کھانے کی سہولت کا دائرہ جلد شہر کے دوسرے علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer