قذافی بٹ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب کابینہ کا 40 واں اجلاس، یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی، کابینہ نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے ڈرافٹ پیش کرنے کی منظوری دی جبکہ سیالکوٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام اور پنجاب آب پاک اتھارٹی کے رولز کی بھی منظوری دی گئی۔
اسی طرح اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے، ریور راوی اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم اور ریور راوی اتھارٹی کو مزید قرضہ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔