ملک کے مختلف علاقوں میں ٹرینوں کا شیڈول متاثر

25 Jan, 2021 | 05:08 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر، کوئٹہ اور کراچی سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔

ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی ایکسپریس چار گھنٹے پندرہ منٹ تاخیر کا شکار رہی، پاک بزنس اڑھائی گھنٹے، شاہ حسین ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، تیزگام دو دو گھنٹے، عوام ایکسپریس ایک گھنٹہ بیس منٹ، کراچی ایکسپریس ایک گھنٹہ دس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ ٹرینوں میں گھنٹوں تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، لاہور آنے و جانے والی 10 پروازیں منسوخ جبکہ پانچ تاخیر کا شکار رہیں، ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق دبئی جانے و آنیوالے پرواز پی اے 416 اور پی اے 417 کو منسوخ کردیا گیا، جبکہ ریاض سے آنے والی و جانیوالی پرواز ایکس وائے 317 اور ایکس وائے 318، ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 241، کراچی سے آنے و جانے والی پرواز پی کے 306 اور پی کے 307 سمیت دیگر پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔

جبکہ لندن سے آنے والی پرواز بی اے 259 تین گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچی اور استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

مزیدخبریں