افسروں کے تقرر وتبادلے

25 Jan, 2021 | 04:33 PM

Arslan Sheikh

در نایاب: ڈی جی ایل ڈی اے نے چار افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔

ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر یاور بشیر ورک کا ڈی ایل ڈی فور میں تبادلہ کردیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جنید کا اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تبادلہ کردیا گیا۔ 

تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاﺅنٹس معظم علی خان کو ریونیو ڈائریکٹوریٹ جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر طلعت کا تبادلہ فنانس ڈائریکٹوریٹ میں کردیا گیا۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 

مزیدخبریں