خواجہ آصف کے4 فرنٹ مین سامنے آگئے

25 Jan, 2021 | 03:18 PM

Azhar Thiraj

شاہین عتیق : خواجہ آصف کے خلاف زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ تحقیقات میں پیش رفت، 4 افراد نے بیانات ریکارڈ کرا دئیے۔

 نیب دستاویزات کے مطابق نجی بینک کے چپڑاسی انوار نے اکاؤنٹ میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جمع کرائے، چپڑاسی کے مطابق سینئر افسروں کے کہنے پر رقم جمع کرائی۔ خواجہ آصف کے بھتیجے سلطان عزیز نے بھی 2 کروڑ روپے جمع کرائے۔ خواجہ سلطان کے مطابق ان کی ہی رقم ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی۔نیب دستاویزات کے مطابق سیاسی کارکن عبدالوحید نے بھی 3 کروڑ اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔ سرمد اعجاز نے 50 لاکھ روپے نکلوا کر خواجہ آصف کے حوالے کئے یہ ساری رقم کہاں سے آئی خواجہ آصف تاحال جواب نہیں دے سکے۔

دوسری جانب احتساب عدالت کےجج جوادالحسن نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی فیملی اور وکلا سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت میں خواجہ آصف کےوکلا نے درخواست دی کہ خواجہ آصف سے ان  کی فیملی ملاقات کرنا چاہتی ہےاس کے علاوہ وکلا بھی ملاقات کرنا چاہتے ہیں اجازت دی جا ئے۔عدالت نے پراسکیوٹر کو نوٹس دیا  ،جس پر پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے جواب دیا کہ عدالت قانون کےمطابق جو حکم دےگی ہمیں اعتراض نہ ہو گا عدالت نے جواب آنے پر خواجہ آصف کو ملاقات کی اجازت دے دی۔
 

مزیدخبریں