بادشاہی مسجد کو اہم منصوبے میں شامل کرلیا گیا

25 Jan, 2021 | 02:12 PM

Arslan Sheikh

عثمان علیم: معاشی ترقی کے لیے جاری ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں بڑی تبدیلی، بادشاہی مسجد سمیت تین اہم مقامات کو بھی پراجیکٹ میں شامل کر لیا گیا، آٹھ ارب 50 کروڑ سے زائد کا ترمیمی پلاننگ کمیشن تیار، ورلڈ بینک کے تعاون سے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔

پنجاب میں جاری ٹورازم اینڈ اکنامک گروتھ پراجیکٹ میں بڑی تبدیلی، معاشی ترقی کے لیے ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں مزید اہم مقامات شامل کر دیے گئے ہیں۔ بادشاہی مسجد، روہتاس قلعہ، قلعہ کوہنہ قاسم باغ کی مرمت و بحالی و بہتری بھی منصوبے میں شامل کر دیا گیا۔ ورلڈ بینک اور پنجاب حکومت کے مشترکہ تعاون سے ٹوئرزم بڑھانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

تین مزید سائٹس کے اضافے کے بعد 8 ارب 52 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت کا ترمیمی پلاننگ کمیشن تیار کر لیا، ٹورازم سائٹس کی بحالی کے لیے سات ارب 75 کروڑ ورلڈ بینک جبکہ 77 کروڑ 50 لاکھ پنجاب حکومت ادا کرے گی۔ اس سے قبل ابتدائی طور پر منصوبے کے لیے 5 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ کی منظوری دی گئی تھی۔

منصوبے کے تحت لاہور میں بادشاہی مسجد اور اطراف میں ٹورازم بڑھانے کے لیے مزید کام کیا جائے گا۔ غیر فعال سائٹس کی مینٹیننس کے بعد سیاحت کے لیے کھولا جائے گا، بادشاہی مسجد اور اس سے منسلک تاریخی تعمیرات کی خوبصورتی بحال کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں