بالی ووڈ اداکار نے شادی کرلی،تصاویر وائرل

25 Jan, 2021 | 01:03 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور اداکارنے ازدواجی زندگی کا سفر شروع کردیا،اداکار کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جن کو مداحوں نےخوب پسند کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام جس نے اپنی منفرداداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے انڈسٹری کی بڑی بڑی میگا شخصیات کے ساتھ فلموں میں کام کیا اور چاہنے والوں کو محظوظ کیا، اداکار ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھ گئے،گزشتہ روزورون دھون نےاپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی، شادی کی تقریبات کا اہتمام بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو سٹار ہوٹل دی مینشن ہاؤس میں  کیاگیاتھا، شادی کی تقریبات کا آغاز رواں ماہ کی 22 تاریخ سے شروع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی اداکار کی کار ایک حادثے کا شکار ہوگئی تھی، ورون دھون کے دوست نے اُن کی شادی ے ایک روز قبل اُن کے لیے بیچلرز پارٹی کا انعقاد کیا تھا،وہ پارٹی میں شرکت کے لیے جارہے تھے ،اس حادثے میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے جبکہ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا،واقعہ کے بعد وہ سیدھے پارٹی میں پہنچے اور اس کے بعد اپنی شادی کی جاری تقریبات میں پہنچے۔

یاد رہے کہ و رون دھون کئی متعدد کامیاب اورمشہورفلمیں کرچکے ہیں،ان کا شمار بالی ووڈ کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ معاوضہ لیتی ہیں،اداکار 2014 سے فوربس انڈیا کی سلیبریٹی 100 کی فہرست میں شامل ہیں، وہ فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کے بیٹے ہیں۔

مزیدخبریں