ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی ماہرین فلکیات نے بڑی پیشگوئی کردی

سعودی ماہرین فلکیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 28 جنوری کو بروز جمعرات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، جسے دیکھ کر دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔ 

سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ 28 جنوری کو خانہ کعبہ کے اوپر پورا چاند  مقامی وقت رات 10 بج کر 16 منٹ پر ہوگا، جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر پورا چاند رات 12 بج کر 16 منٹ پر ہوگا۔سعودی اخبار کے مطابق 2021 میں یہ پہلی بار ہوگا جب پورا چاند کعبہ کے اوپر ہوگا، چاند کے عین خانہ کعبہ  کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متعین کرنے میں آسانی ہو تی ہے، ماضی میں کعبہ کی سمت کا تعین اسی طرح کیا جاتا تھا۔

خیال رہے کہ سال 2020 میں پہلی مرتبہ 6 مارچ کو چاند کعبہ کے عین اوپر آیا تھا، اس کے بعد 30 اپریل کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر نظر آیا تھا، 14 ستمبر کو بھی چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا منظر دیکھا گیا تھا، بعدازاں 8 نومبر کو بھی چاند خانہ کعبہ کے اوپر دکھائی دیا تھا، سال 2018 میں ایک مرتبہ چاند اور ایک مرتبہ سورج کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer