ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھوکھرپیلس مسمار،مریم نوازکاردعمل سامنے آگیا

 کھوکھرپیلس مسمار،مریم نوازکاردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہورمیں ضلعی انتظامیہ نےلیگی رہنماافضل کھوکھراورسیف الملوک کھوکھرکی رہائشگاہ کھوکھرپیلس پرگرینڈآپریشن مکمل کرلیا۔ کھوکھرپیلس کے اطراف میں قائم تین گھراوردکانیں مسمارکردی گئیں۔نائب صدرن لیگ مریم نوازنےردعمل دیاکہ کھوکھربرادران کونوازشریف سےوفاداری کی سزادی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ضلعی انتظامیہ نےکھوکھرپیلس پرگرینڈآپریشن مکمل کرلیا۔ ن لیگ کےرہنماؤں افضل کھوکھراورسیف الملوک کھوکھرکی رہائشگاہ کےاطراف میں تین گھروں اوردکانوں کومسمارکردیاگیا۔ کھوکھرپیلس کےگردآپریشن گزشتہ روز صبح چھ بجےشروع ہواجوآٹھ گھنٹےتک جاری رہا۔ضلعی انتظامیہ کادعویٰ ہےکہ آپریشن کےدوران سواارب روپےمالیت کی 38 کنال سرکاری اراضی واگزارکروالی گئی۔

نائب صدرن لیگ مریم نوازنےٹویٹ کیاکہ وزیراعظم نےاپناگھرتوطاقت کےذریعےریگولرائزکروالیا لیکن کھوکھرپیلس کےخلاف آپریشن کردیاگیا, انہوں نےکہاکھوکھربرادران کونوازشریف سےوفاداری کی سزادی جا رہی ہے۔کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نا پیچھے ہٹے نا ہی نواز شریف سے بےوفائی کی۔ شاباش !
آپریشن کی خبرسنتےہی لیگی رہنما اور کارکن بھی

کھوکھرپیلس پہنچےتھے۔خواجہ سعدرفیق نےکہا ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی مددسےغنڈہ گردی کی جا رہی ہے۔آپریشن کےدوران ٹی ایم اےکےملازمین آپس میں لڑپڑے۔افضل کھوکھراورسیف الملوک کھوکھرکی جانب سےپولیس اہلکاروں کی بریانی اورسبزچائےسےتواضع بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ ایل ڈی اے کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر کےبھانجے طاہرجاوید کا گھر مسمار کردیا گیا جبکہ سیف الملوک کھوکھر کے برادر نسبتی کا گھر بھی مسمار کیا گیا۔ آپریشن کے دوران کھوکھر پیلس سےملحقہ مارکیٹ بھی مسمار کردی گئی ہے۔ کھوکھر پیلس سے متصل غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس نے تمام فورس کو بغیر اسلحہ تعینات کیا تھا جبکہ دوران آپریشن کھوکھر برادران کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer