شہریوں کیلئے خوشخبری، فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا حتمی ڈیزائن تیار

25 Jan, 2020 | 10:06 PM

Arslan Sheikh

 ( در نایاب ) ایل ڈی اے نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا حتمی ڈیزائن تیار کرلیا، منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت دو ارب لگائی گئی ہے، منصوبہ اٹھائیس جنوری کو آئندہ گورننگ باڈی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے پر مجموعی طور پر دو ارب دس کروڑ لاگت کا تخمینہ لگایا ہے، انڈر پاس کا ڈیزائن نیسپاک نے تیار کیا ہے۔ ڈیزائن کے مطابق سنٹر پوائنٹ سے کیویلری کی جانب دو طرفہ فل ہائٹ انڈر پاس تجویز کیا گیا ہے جبکہ کیویلری گراؤنڈ سے سنٹر پوائنٹ کی جانب ساڑھے چھ کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی۔

منصوبہ ابتدائی منظوری کے لئے ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میں کل پیش کیا جائے گا، ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت ڈی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری کے بعد منصوبے کو گورننگ باڈی میں پیش کیا جائے گا۔ سٹی فورٹی ٹو نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے ڈیزائن کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

مزیدخبریں