پاکستان تحریک انصاف یا وزیراعلی سے کوئی اختلافات نہیں: راجہ بشارت

25 Jan, 2020 | 01:54 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ناراض اراکین کا معاملہ صرف میڈیا تک محدود ہے، ان کے پاکستان تحریک انصاف یا وزیراعلی سے کوئی اختلافات نہیں۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ناراض اراکین کا مسئلہ آنے والے دنوں میں حل ہو جائے گا۔ ان کے عثمان بزدار کیساتھ کوئی اختلافات نہیں بلکہ ان کے کچھ مسائل ہیں جنہیں جلد حل کر لیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے سی ٹی او کے حوالے سے مطالبات درست ہیں، ٹریفک وارڈنز قواعد وضوابط کیخلاف دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ صحافیوں کے مسائل کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔

 صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ صحافی برادری میرا اپنا حلقہ ہے، جن کیخلاف زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ ٹریفک پولیس کا یہ کام نہیں کہ وہ موبائل سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرے۔  صحافیوں کے وفد کی جلد وزیراعلی سےملاقات کروائی جائے گی۔

مزیدخبریں